
کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت ویمن ونگ کراچی نے خواتین اور لڑکیوں کو علم وہنر وآگاہی کی فراہمی کیلئے پی آئی
بی کالونی میں اپنا گیارہواں کمیونٹی سینٹر قائم کردیا ۔
کمیونٹی سینٹر کا افتتاح سابق چیئرپرسن شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی محترمہ تنویر خالدنے صدرالخدمت یمن ونگ پاکستان محترمہ کلثوم رانجھااور الخدمت ویمن ونگ کراچی کی صدر منور اخلاص کے ہمراہ کیا ۔اس موقع پر الخدمت ویمن ونگ کی ذمہ داران معاونین اور علاقے کی خواتین بھی موجود تھیں ۔
افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ کلثوم رانجھا نے کہا ”الخدمت کمیونٹی سینٹر “پروجیکٹ ماں اور بچے کو زندگی کی بنیادی ضروریات ایک ہی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کام کررہا ہے جو قابل قدر ہے ۔
محترمہ تنویر خالدنے الخدمت ویمن ونگ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ الخدمت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنے لئے باعث فخر محسوس کرتی ہوں ۔یہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور رضائے الٰہی کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔
محترمہ منور اخلاص نے کہا کہ کمیونٹی سینٹر میں جہاں خواتین اور لڑکیوں مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں وہا ں ان کو دینی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ان کی تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ یہ خواتین ہنر اوردینی تعلیم حاصل کر کے پروقار زندگی کزار سکیں ۔
منور اخلاص نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کے کونے کونے میں الخدمت کمیونٹی سینٹرز قائم کرنا چاہتے ہیں ۔اہل خیر اس سلسلے میں الخدمت کے ساتھ تعاون کریں ۔




































