
کراچی ( فیضان اشرف ،دین محمد /نمائندگان رنگ نو )رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میں سیرت النبی صلی اللہ
علیہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی،جس میں بچوں اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس میں رحمت الاقرا ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات نے تلاوت، حمد، نعت اور تقاریر میں حصہ لیا۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض ادارے کےہومیو ڈاکٹر خالد محمود نے سر انجام دیئے۔
مہمانان گرامی میں شکیل احمد اور محمد یوسف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیِ پاک صلیٰ اللہ علیہ بہترین کے اسوہ حسنہ کو ہمیں اپنی عملی،معاشی،معاشرتی زندگی کے ہر گو شہ میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے اور نظامِ مصطفیٰ میں ہی دنیا و آخرت کی تمام کامیابیاں پنہاں ہیں۔
انہوں نےفرانس میں گستاخانہ خاکے دیواروں پر لگانے کی بھی بھرپور مذمت کی اور حکومت پاکستان سے فرانس سےتمام تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
آخر میں چیرمین رحمت ویلفیئر ٹرسٹ شفیق الرحمن عثمانی نے اختتامی کلمات کہے اور بانی رحمت ویلفیئر ٹرسٹ رحمت بھائی کی مغفرت اوراور ٹرسٹ کے تمام ارکان کی استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔




































