
کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت کر اچی کی جانب سے گڈاپ کی یوسی موئیدان کے علاقو ںچھٹو گوٹھ ،پنو گوٹھ اور
ہاشم گوٹھ میں ایک روزہ مفت موبائل میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا ۔
ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹر ثمین خان او ران کی ٹیم نے کیمپس میں آنے والے 120افراد کا طبی معائنہ کیا جن میں بچے،خواتین اور بزرگ شامل تھے اور ان کیلئے حسب ضرورت ادویہ تجویز کیں ۔
مریضوں کوتجویز کی گئی،یہ ادویہ الخدمت کی جانب سے مفت فراہم کی گئیں ۔ڈاکٹر اور ان کی ٹیم نے کیمپس میں آنے والے افراد کو امراض سے بچنے، کراچی اور مضافاتی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بھی آگہی فراہم کی ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے کیمپس کے انعقاد پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ الخدمت سے اظہار تشکر کیا ۔
ڈاکٹر ثمین خان کا کہنا تھا کہ الخدمت پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کررہی ہے تاکہ جن علاقوںمیں صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں وہاں ان کی فراہمی الخدمت کی جانب سے یقینی بنائی جاسکے




































