
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )صدر الخدمت کراچی نے نوید علی بیگ کو الخدمت کراچی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیاہے ۔نوید علی بیگ طویل
عرصے سے کارپوریٹ سیکٹرمیں پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
وہ کئی برس سے الخدمت کے مختلف شعبوں سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔اس وقت بھی وہ الخدمت کراچی کے شعبہ میڈیا اینڈ مارکیٹنگ کے سربراہ تھے ۔الخدمت کی روایات کے مطابق وہ چیف ایگز یکٹو کی خدمات اعزازی طو رپر انجام دیں گے ۔














