ریڈ زون میں دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی، میٹرو سروس بھی بند

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔ضلعی انتظامیہ نے ریڈزون میں ایک سے

زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 2 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا،نوٹی فیکیشن کے مطابق میٹرو سروس کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، فیصلہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر کیا گیا، دفعہ 144 فوری نافذ ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون داخلہ کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا جبکہ ریڈ زون جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز نصب کئے جائیں گے۔حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو راولپنڈی سے سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو بھی اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا اور اس دن دو مختلف شفٹوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔