
کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت رمضان فوڈ پیکیج کےتحت آرفن فیملزمیں راشن تقسیم کردیا گیا۔راشن میں آٹا ،چینی ،دالیں،بیسن ،کھجور ،
چاول ،مشروبات اور دیگر اشیا شامل تھیں ۔
راشن کی تقسیم کیلئے گزشتہ روز قبا آڈیٹوریم گلبرگ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں باہمت یتیم بچوں ،ان کی ماوں اور سرپرستوں نے شرکت کی ۔
تقریب کی مہمان خصوصی ناظمہ جماعت اسلامی ضلع گلبرگ طلعت ندیم تھیں۔اس موقع پرنصرت یوسف اور زاہدہ افضال نے رمضان کی فضلیت اورمومن کی ذمہ داریوں سے متعلق اظہار خیال کیا ۔تقریب میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے طلعت ندیم نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تباک وتعالی کی بڑی نعمت ہے۔رمضان المبارک میں اللہ سے تعلق کوجوڑنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان برائیوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانےکا مہینہ ہے ۔اس ماہ کا ہرلمحہ اللہ کا قرب حاصل کرنے میں صرف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت جہاں آرفن فیملیز کو سارا سال مختلف مواقع پر انہیں یاد رکھتی ہے،وہیں انہیں رمضان کی خوشیوں میں بھی شریک کر رہی ہے ،یہ نہایت خوشی کی بات ہے ۔ اہل خیر الخدمت کا ساتھ دیں ۔ن
صرت یوسف نے کہا کہ اللہ پاک نے انبیا ئے کرام کو دنیا میں انسانیت کی بھلائی اور انہیں سیدھا راستہ دکھانے کیلئے بھیجا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک مشکلوں سے بنا ہے ۔آزادی بڑی نعمت ہے،مگر آزادی کے معنی ومفہوم کو سمجھنا ہوگا ۔پاکستان سے محبت کرنا ہوگی ۔پاکستان اللہ کا معجرہ وانعام ہے ،لہٰذا س کی قدر کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کی نعمتوں کو شمار کر نا ممکن نہیں ۔ہمیں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہوگا ۔
زاہدہ افضال نے کہا کہ الخدمت یتیموں کی کفالت کے حوالے سے بہترین کام کر رہی ہے ۔یتیموں کی کفالت سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ،معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ یتیموں کی کفالت کے اس منصوبے میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔




































