موسیٰ کالونی کراچی کی قدیم مارکیٹ،جہاں مچھلی کی 150 اقسام دستیاب ہیں

کراچی (رپورٹنگ ٹیم :زین صدیقی ،نعمان لودھی )موسیٰ  کالونی کی معروف اورقدیم مچھلی

مارکیٹ میں150 اقسام کی مچھلیاں فروخت کی جاتی ہیں ،ان مچھلیوں میں مہنگی سے مہنگی اورسستی مچھلیاں بھی دستیاب ہیں ۔یہاں ایک درجن سے زائد دکانیں موجود ہیں اورایک اندازے کے مطابق یہاں مچھلی کا ماہا نہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہو رہا ہے ۔

رہو ،سلور،مشکا ،گلفام ،ہیرا،بام ،جھینگا ،سنگاڑا ،سول ،دوتھر ،مراکی ،پلہ دندیہ ،کند ،سرمئی ،گسر ،سارم ،رامس ،ہیرا،ککڑ،کیکڑا سمیت دیگر اقسام کی مچھلیاں فروخت کی جاتی ہیں اور ہرمچھلی کے خواہش مند اس مارکیٹ میں آتے ہیں ۔اس مارکیٹ میں لوگوں کاکا فی رش رہتا ہے،لیکن اتوار کو یہاں تل رکھنے کی بھی  جگہ نہیں ہو تی ۔

مچھلی فروش عبداللہ نے "رنگ نو سے" گفت گو میں کہا کہ یہاں 150 سے زائد اقسام کی مچھلیاں دستیاب ہیں ۔لوگ بڑے شوق سے یہاں آتے ہیں کیو نکہ انہیں تمام اقسام کی مچھلیاں با آسانی مل جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالی پاپلیٹ کی قیمت 2200روپے فی کلو ہے۔سر مئی کی قیمت 1300روپے فی کلو ہے۔

محمد علی نے کہا کہ سب سے کم ریٹ کی مچھلی ہیرا تین سے ساڑھے 300روپے کلو ہے ۔ لوگ مختلف علاقوں سے یہاں مچھلی خریدنے آتے ہیں ۔محمد بلال نے کہا کہ یہ قدیم مارکیٹ ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ قیام پاکستان کے وقت ہی سے قائم ہے اس لیے اس کی بہت اہمیت ہے ۔