ٹنڈوآدم (نما ئندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جمعہ، 18 دسمبر کو
مختصر دورے پر ٹنڈوآدم پہنچیں گے،جہاں وہ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما سابق ضلعی امیر اور ضلع سانگھڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت عبدالعزیز غوری ایڈووکیٹ کی وفات پر انکے لواحقین کے پاس غوری ہاؤس جاکر تعزیت کریں گے،بعد ازاں حرا پبلک اسکول حیدرآباد روڈ طور کالونی ٹنڈوآدم کے سبزہ زار پر سہ پہر 3 بجے عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گے،بعدازاں میڈیا سے گفتگو اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
صوبائی امیر و سابق محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود ہوں گے۔