
کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت ہرسال موسم سرما میںغریبوں ،محتاجوں اورضرورت
مندوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کرتی ہے ۔رواں سیزن میں بھی ہزاروں افراد میں ونٹر پیکیج تقسیم کیا جا رہا ہے ۔موسم سرما کے آغاز سے اب تک کراچی کے تمام اضلاع میں 3ہزار 500ونٹر پیکیج تقسیم کیے جا چکے ہیں ،مزید تقسیم کا عمل جاری ہے ۔
الخدمت کی جانب سے مخیرحضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سخت سردی میں بے یارومددگار ،سڑکوں ،فٹ باتھوں اور گھروں میں موجود لوگوں کی مدد کیلئے الخدمت کا ساتھ دیں ۔دریں چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت موسم سرما میں ہر سال ہزاروں مستحق اور بے آسرا لوگوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کرتی ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کو رضائیاں ،گدے اور کمبل فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ غریب ومجبور لوگ سخت سردی کے موسم میں احسا س محرومی سے بچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے،فٹ پاتھ پر اور فلا ئی اوورز کے نیچے سونے والے بے سہارا افراد کو بھی ونٹر پیکیج پہنچایا ہے ۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ رضائی، گدے اور تکیے کا سیٹ 2500 روپے کاہے اور رواں برس بھی ہزاروں افر اد سردی کی سختی سے بچنے کیلئے الخدمت کی مدد کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات لاوارث اور بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے الخدمت سے تعاون کریں ۔




































