
ملتان (محمد طلحہ ٰ صدیقی/نمائندہ رنگ نو) ملتان میں ڈاکٹروں سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کے12 ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
ہے،تمام ارکان آئسو لیشن میں چلے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے تمام 12ارکان کا تعلق شہرے کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ملتان سے ہے۔ڈاکٹروں اور عملے نے اس جاں بحق شخص کا اعلاج کیا تھا جس کے انتقال کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
دریں اثنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس امرکی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ طبی عملے کو جاں بحق شخص کے علاج کے دوران کورونا وائر س ہوا۔عملے کے تمام ارکان آئسو لیشن میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طبی عملے کیلئے مریضوں کے علاج کے دوران احتیاط ناگزیر ہے۔














