
ملتان (ویب ڈیسک)دو بچیوں کے قتل اور درجنوں اغوا میں میاں بیوی کے ہولناک انکشافات سامنے آگئے،لکی مروت کے رہائشی دونوں
میاں بیوی عبدالرزاق اور کوثر بی بی کو ملتان پولیس نے دو روز قبل گرفتار کیا تھا۔جنہوں نے بتایا ہے کہ وہ محنت مزدوری کے بہانے پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع میں رہائش پزیر ہوتے۔کرایہ پر مکان حاصل کرتے،ہمسایوں کی بچیوں کو اغوا کرنے کا باقاعدہ منصوبہ بناتے ان کے اغوا کے بعد غائب ہو جاتے۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لیہ اور وہاڑی سے دوبچیوں کی لاشوں کے ڈھانچے بھی برآمد کرلیے۔پاکپتن سے اغوا ہونے والی 9 سالہ شازمہ بی بی کی لاش لیہ سے برآمد ہوئی جبکہ ڈھائی سالہ بشری کی لاش کا ڈھانچہ وہاڑی سے برآمد ہوا۔
ملزم بچیوں کو قتل کرنے کے بعد کھیتوں میں،گھر کے صحن میں دفن کردیتا تھا۔دونوں میاں بیوی بنوں سے اغوا کی گئی دو نوعمر بہنوں کے والد کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی اغواء کی گئی مختلف بچیوں کو فرخت کرنے کے بارے بتارہے ہیں تاہم اس بارے مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان سے اغوا وا کی گئی بچیوں کے نام اور ان کے لواحقین کے بارے معلومات بھی لی جا رہی ہیں۔




































