
لاہور( نمائندہ رنگ نو ) تیسری آل پاکستان سیرتِ نبی کانفرنس میں شرکت کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول موہنی روزپہ میں ایک روزہ
ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت سیکرٹری ڈویژنل بوائےسکاوٹس ایسوسی ایشن لاہور راحت علی جعفری نےکی جبکہ انٹرنیشنل بائیکر مکرم ترین مہمان خصوصی تھے۔
سکاؤٹس نے اپنے آپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ تقریب سے پبلک ریلیشنزآفیسرلاہور ڈویژن مقصود احمد چغتائی، ڈسٹرکٹ سیکرٹری لاہور ڈاکٹر ظفر شہزاد نےبھی خطاب کیا۔ یاد رہے کہ تیسری آل پاکستان سیرتِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ڈویژنل سکاؤٹس ہیڈکوارٹر 15 اے ایبٹ روڈ پر2نومبر 2023 بروز جمعرات صبح 8 بجےمنعقد ہوگی۔














