
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )رنگ نوڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس سرپرست اعلیٰ پروفیسرسعید حسن قادری کے منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او وچیف
ایڈیٹر رنگ نوزین صدیقی،ممتاز شاعر،محقق ونقاد راناخالد محمود قیصر، ڈائریکٹر رنگ نو یاسمین صدیقی ،محمد سعاد ،حافظ عبدالرؤف ،ارشد مجید بدرو دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں رنگ نو کی سینئررائٹرمحترمہ نبیلہ شہزاد کے شوہر، ان کے دو بھائیوں اور 2 کزنز کی لاہور میں مسلح حملےمیں شہادت پرافسوس اوررنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔
اجلاس میں محترمہ نبیلہ شہزاداورتمام پسماندگان کےلیےصبرجمیل اورتمام مرحومین کی مغفرت اوربلنددرجات کیلئےدعا کی گئی ۔
محترمہ نبیلہ شہزاد کے شوہران کے دو بھائیوں اور کزنز کو27اکتوبر کو اس وقت اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جب وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھے۔
پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے ۔




































