
کراچی(رنگ نو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے سردی کی بڑھ گئی ہے جب کہ لاہور، جہلم، اٹک، ایبٹ آباد اور ٹنڈوالہیار میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔
شہر قائد میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، صفورا، ایئرپورٹ، اورنگی ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور، اسکیم 33، ملیر، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد ،کورنگی کے علاقوں
میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں بھی شہر قائد کا رخ کریں گی۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی زیادہ محسوس ہوگی۔
ادھرٹنڈوالہیار میں بوندا باندی جبکہ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں آج ہلکی بارش جبکہ مالا کنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید سردی کا امکان ہے،جبکہ مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔














