
کراچی( رنگ ڈاٹ کام )
رحمت الاقراویلفیئر ایجوکیشنل ہائی کے تحت نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجو کیشن (نافع )کے تحت جینیس 2019کے امتحانات کا اہتمام کیا گیا ۔امتحانات میں کلاس ششم تا میٹرک تک
مختلف اسکولوں کے 50سے زائد بچوں نے حصہ لیا ۔
امتحانات سے قبل تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی رحمت الاقراویلفیئر ایجوکیشنل ہائی اسکول کے تحت نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجو کیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرخالد محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت بانی وچیئر مین رحمت الاقراویلفیئر ہائی اسکول رحمت بھائی تھے،اس موقع پرفیضان اشرف،عمران جاوید ،دین محمد اورصلاح الدین بھی موجودتھے۔
خالد محمودنے اپنے خطاب میں رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کی تعلیم کیلئے خدمات کو سراہااورکہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ نئی کراچی کے ناخواندہ آبادی میں علم کی شمع روشن کر رہاہے ،رحمت بھائی نے جو سلسلہ شروع کیاہے وہ انشااللہ جاری و ساری رہے گا ۔خالد محمو نے کہا کہ تعلیم ہرفرد کے لیئے ضروری ہے اور نافع اسی چیز کیلئے جدو جہد کررہا ہے
۔رحمت بھائی نے کہاکہ ہمیں تعلیم کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے ،نافع کی یہ کوشش ایک بہترین کوشش ہے ،جس میں بچوں کے امتحانات لے کران کی صلاحیتوں کو نہ صرف جانچا جاتا ہے بلکہ میں آگے بڑھنے کی جستجو بھی پیدا کی جاتی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نافع کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری گا۔رحمت بھائی اور خالد محمود نے امتحانی سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔




































