
کراچی(رنگِ نو ڈاٹ کام )کراچی میں 19 فروری بروز منگل کو دھابیجی اسٹیشن پر مرمتی کام کی وجہ سے
پانی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔ترجمان واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے بتایا کہ کے الیکٹرک 19 فروری کو دھابیجی اسٹیشن پر مرمتی کام کرےگا،مرمتی کام کے باعث بجلی کی جزوی فراہمی معطل رہےگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 19 فروری کوصبح 9 سے رات 8 بجے تک 10 پمپس سے سپلائی معطل رہےگی۔ اس اسٹیشن پر موجود 11 پمپس سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔
مرمتی کام کےدوران 150 ملین گیلن پانی کمی کا سامنا رہے گا۔














