مضرصحت کھاناکھانےسےاموات،والدین نےملزمان کومعاف کردیا

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) کراچی میں مبینہ طورپر مضر صحت کھاناکھانے سے

جاں بحق بچوں کے والدین نےہوٹل مالک اور دیگر ملزمان کو معاف کردیا ۔کراچی کے علاقےکلفٹن کے ریسٹورنٹ میں زہریلے کھانے سے بچوں کے ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔والدین نےصلح نامہ عدالت میں جمع کروا دیاہے۔

صلح نامہ بچوں کے والد محمد احسان اور انکی اہلیہ عائشہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے جس کے مطابق وہ ہوٹل مالک ندیم ممتاز اور دیگر ملزمان کو بغیر کسی دباؤ کے معاف کررہے ہیں۔

صلح نامہ کے مطابق والدین نے ہوٹل مالک سے کوئی معاوضہ نہیں لیا ہےجبکہ عدالت کی جانب سے ملزمان کو رہا کرنے پربھی اُنہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نومبر 2018 کوکلفٹن کے مقامی ہوٹل میں مضر صحت کھاناکھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔