
ٹنڈوآدم (رنگ نوڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سےمعذور افراد میں وہیل چیئرزتقسیم کردی گئیں۔
وہیل چیئرزنائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، معروف شخصیت آصف شریف اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ نے تقسیم کیں۔
اس موقع پر سید توحید احمد شاہ اور مشتاق احمد عادل نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔موسم سرما میں لحاف، عیدالفطر کے موقع پر راشن، عیدالاضحٰی پر قربانی کا گوشت، غریب طلبہ کتابیں، بستے، جوتے، امدادی رقوم، دیہات میں نلکوں کی تنصیب ، تعلقہ اسپتال اور دیگر مقامات پر ٹھنڈے پانی کے الیکڑک کولر نصب کروائے گئےہیں
انہوں نے کہا کہ تین ایمبولینسیں بھی عوام کی خدمت کیلئے موجود ہیں جبکہ الخدمت کے آر او پلانٹ سے ٹنڈوآدم اورگردونواح کے لوگوں کوپینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ہم عوام کی خدمت ہمارا عزم اور خدمت ہم کرتے رہیں گے.۔




































