
ٹنڈوآدم(رپورٹ :سلمان غوری)پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دو طیارے تباہ
کرنے اور بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کرنیکی خوشی میں سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈوآدم کی جانب سے اسکول تا پریس کلب ایک بڑی ریلی نکالی گئی
ریلی کی قیادت تعلقہ ایجوکیشن آفیسرمحمد رفیق بجورو،ہیڈماسٹر سومارخان چاکرانی، عبدالغفور انصاری ، محمد غلام طارق نے کی.
ریلی سینکڑوں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ریلی کے شرکاء بھارت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
ٹنڈو آدم پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سومارخان چاکرانی، عبدالغفور انصاری اور عمران غوری نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ملک کے حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بری، بحری اور فضائی فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی ۔بھارت کو یہ معلوم نہیں کہ اس نےجس قوم کو للکارا ہے،وہ قوم جس کے جوانوں کے دل شہادت کے لئے مچلتے ہیں ہماری تاریخ شہداء کی تاریخ ہے بہادروں اور جیالوں کی تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر 70سال سے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیری بھارت نرغے سے جلد آزاد ہونگے. ہم پاک فوج کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں














