
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس مریضوں
کو مفت سروس فراہم کرے گی۔حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن سےایک معاہدے کے تحت پہلی بار کراچی میں مفت ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے۔ایمبولینس کی سہولت حاصل کرنے کےلئے اب امن فاؤنڈیشن کوئی معاوضہ مریض سےنہیں لےگی ،بلکہ اس آپریشن کےلیےآنےوالےاخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔
اس سلسلےمیں ابتدامیں حکومت سندھ نےامن فاؤنڈیشن کی 60ایمبولینس کی خدمات کےلیے معاہدہ کیاہے۔اس معاہدے کےبعد اب کوئی بھی صارف امن فاؤنڈیشن کےفون نمبر1021پرفون کرکےایمبولینس کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کومریضوں کیلیےمفت کرنےکیلئےپہلی باراقدامات کیےگئے ہیں، عالمی ادارہ صحت کےمطابق ہرایک لاکھ افرادپرایک ایمبولینس لازمی ہوتی ہے،مگرکراچی کی آبادی کےلحاظ سے صورتحال مختلف ہے۔کراچی میں ہر3لاکھ افرادپرایک ایمبولینس کی سہولت میسرہے،
اس حوالےسےحکومت سندھ نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 200 مزید ایمبولینس سروسزکی خدمات لینےکا فیصلہ کیاہے،ابتدائی طورپر60بعدازاں رواں سال کے اختتام تک کراچی میں مزید140 ایمبولینس چلائی جائیں گی۔














