سینیٹرامام الدین شوقین نے25 کروڑکےترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

ٹنڈوآدم ( رپورٹ:سلمان غوری ) پیپلزپارٹی کے سینیٹرو آئل اینڈ گیس شوشل ڈولپمنٹ

کمیٹی ضلع سانگھڑ کے چیئرمین ملک امام الدین شوقین نے چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری کے ہمراہ شاہی بازار میں مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی جانب سے 25 کروڑ روپے لاگت سے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کیا۔

 اس موقع پر سی ایم اوغلام مصطفیٰ مری،گرین سٹی کے ایم ڈی حاجی قطب الدین شیخ، سابق تعلقہ نائب ناظم شیخ لیاقت علی، او. ایس ناصر قریشی،عبدالوہاب انصاری، حاجی رمضان مجید انصاری، سمیت کونسلر اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی

امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے حصے کی رقم نہ دیکر ناانصافی کررہی ہے۔ہم نے سینیٹ میں بھی اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی ہے اپریل میں مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس میں اپنا جائز حق لینے کیلئے تیاری سے شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں آئل اینڈ گیس کی ملنے والی رائلیٹی کی رقم ایمانداری سے خرچ کی جائے گی۔ ضلع سانگھڑ کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تعلیمی اداروں سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کروائیں گے ٹنڈوآدم کی سیوریج لائنوں اور راستوں کو بہتر کیا جائے گا جبکہ جوہر آباد پھاٹک پر انڈر پاس کا کام جلد شروع کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹنڈوآدم کےچیئرمین مسروراحسن غوری نے اپنے اخراجات سے بچت کرکے اتنی بڑی رقم جمع کی ہے،جس کی بلدیہ ٹنڈوآدم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کو توڑ کر نیا ضلع بنانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اس کے لئے ٹنڈوآدم یا شہدادپور میں سے کسی ایک کو نیا ضلع بنانے کیلئے پارٹی قیادت اسٹیک ہولڈرز سے صلاح مشورہ کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ جب کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اسوقت تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہیگی کشمیر پاکستان کا حصہ ہے انڈیا اس پر زبردستی  قابض ہے

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ہم جنگ کے خلاف ہیں اور اگر کسی نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کو بھرپور جواب دےگی.