
کراچی( رنگِ نوڈاٹ کام )کراچی میں کورنگی کراسنگ کےعلاقےاللہ والاٹاؤن
کاکوئی پرسان حال نہیں ،یہاں سڑکیں ہیں،نہ فراہمی آب کامنظم نظام،جابجا کچرےکےڈھیرہیں ۔یہاں ایسےاللہ والے بھی موجود ہیں جن کی وجہ سےلوگوں کوڈھارس ملتی ہے۔
سماجی رہنما جمشد مغل نےرنگ نوسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ کئی دہائی پہلے آباد ہوا،مگر یہاں آج تک مسائل موجود ہیں،پہلے بجلی کانظام درست نہیں تھا،ہماری کاوشوں سے اب بہت بہتر ہوگیا ہے،98 فیصد بلنگ ہورہی ہے،لیکن یہاں جابجا کچرے اورکندگی کےڈھیرلگے ہوئے ہیں ،سیوریج کا نظام تقریباً خراب ہے،اکثر گٹرابل پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے گلیوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے،راہ گیروں ،اسکول اورنماز کے لیے جانے والوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جمشید مغل نے یہاں کے مسائل کا حل ضروری ہے،ایم این ایز اورایم پی ایز کومسائل کا علم ہے،لیکن یہاں کے مسائل حل نہیں ہوپاتے،لہٰذا ہم اپنے طورپر کچھ کام کرتے رہتے ہیں،شاہد ہمیں اللہ نےیہ توفیق دی ہے۔
قبل ازیں سماجی رہنماجمشد مغل کی نگرانی میں اپنی مد د آپ کے تحت گلی نمبرایک تا 7 تک سڑک ٹریکٹرکےذریعے لیول کرنےکا کام کیا گیا،جبکہ وہاں پانی کےمسائل کے حل کے ساتھ سیوریج نظام میں آنے والی رکاوٹوں کو بھی دور کردیا گیا،توصیف احمدخان،ریاض احمد اورمسعود اسلم ان کے ہمراہ تھے۔
سماجی رہنما جمشید مغل نے ضلعی انتظامیہ ،ٹاؤن انتظامیہ اورحلقے کےایم این ایز اور ایم پی ایز سے مطالبہ کیا کہ وہ اللہ والا ٹاؤن کے مسائل حل کرائیں۔














