
کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواتین کے
عالمی دن کے تناظر میںکانفرنس بعنوان : "مغربی معاشرہ میں عورت کااستحصال "ادارہ نورحق کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بیٹاں قوم کی عزت ہوتی ہیں اور جو قوم اپنی بیٹی کوعزت نہیں دے سکتی ،وہ ترقی نہیں کرسکتی ۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ مغربی معاشرے میں عورت کا کوئی مقا م نہیں ، 18ملین بچے امریکا میں اپنی شناخت سے محروم ہیں ،12.5ملین خواتین ڈپریشن کا شکار ہیں ،خواتین کو اغوا کرنا،انہیں قید کرنا ،اس کواپنے بچوں سے ملنے سے محروم کرنا امریکا کا دہرا معیارہے۔
کانفرنس سے فنکشنل لیگ کے یوسف اسلم ،صدر ایچ آراین ،انتخاب عالم سوری ،راجہ شفقت علی،حاجی شریف الدین ،حکیم نصر عسکری ،سیکریٹری ایچ آر این شہزادمظہر اورشفیق اللہ اسماعیل نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پربشپ خادم بھٹو،نصر اختر،نعیم الدین نعیم ودیگر موجود تھے ۔
انتخا ب عالم سوری نے کہ مغربی تہذیب کی دلداد ہ آنٹیاں ڈالرزا ورمراعات کے عوض مغرب کی آلہ کار بن رہی ہیں،اورمسلم معاشرے کیخلاف علم بغاوت بلند کررہی ہیں ،ہم ان کی ساز ش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اوراسلامی خاندانی نظام کو تحفظ کریں گے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ مسلم معاشرے کی اقداراور خاندانی نظام ہمار ااثاثہ ہے ،مغربی معاشرہ باپ کی شفقت سے محروم ہے اورما ں کو گوشہ عافیت کی زینت بنا رہا ہے ،ڈاکٹرعافیہ صدیویقی کو اپنے بچوں اورماں سے ٹیلی فون پر گفتگو سے محروم رکھا گیا ہے،یوسف اسلم نے کہا کہ عورت معاشے میں رول ماڈل ہوتی ہے ،افسوس ہے کہ ہم مغرب کی جانب جا رہے ہیں ،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہد میں ہم سب ساتھ ہیں ،
شہزاد مظہر نے کہا کہ مغرب میں عورت کو تماشا بنا رکھا ہے ۔عورت کاحترام اور اس کا تحفظ اسلام ہی میں ممکن ہے،اسلامی اقدار تہذیب و تمدن کیخلاف مظاہرے آئین کے خلاف ہیں ۔
شفیق اللہ اسماعیل نے کہا کہ عورت آزادی کے نام پر استحصال کا شکار ہو رہی ہے ،عورت کو اپنی حیثیت اور مقام خود متعین کرنا ہوگا۔افسوس ہے کہ ہم ہر کام میں مغرب کی تقلید کررہے ہیں۔
راجہ شفقت علی نے کہا کہ خواتین انڈین کلچر کو فالو نہ کریں ،اسلامی اقدار ہی کامیابی کی ضمانت ہیں حاجی شریف الدین نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو عورت کی عزت اور احترام کرنا چاہیے۔
حکیم نصر عسکری نے کہا کہ مغربی تہذیب میں عورت کا کوئی مقام نہیں ،اسلام عورت کو مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔














