بھارتی جارحیت کیخلاف پی ٹی آئی کےٹرین مارچ کی ٹنڈوآدم آمد،شانداراستقبال

ٹنڈوآدم(رپورٹ:سلمان غوری )بھارتی جارحیت وجنگی جنون کیخلاف اورپاک فوج

سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی رہنما اورورکرز کی جانب سےٹرین مارچ ٹنڈوآدم پہنچا پراس کا والہانہ استقبال کیا گیا،کارکنوں نےقومی ترانوں پر رقص کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی وپارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے بذریعہ عوام ایکسپریس میں کراچی سےرحیم یار خان تک ٹرین مارچ کا آغاز کیا۔

ٹرین ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پیہنچی تو سانگھڑ، جھول، جام نوازعلی اور ٹنڈوآدم شہرکے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈویژنل نائب صدر نثار خان مہمند، جنرل سیکٹری مشاق جونیجو کی قیادت میں مارچ کے شرکا کا والہانہ استقبال کیا ان پرپھولوں  کی پتیاں نچاور کیں اور سندھی روایتی ڈھول اورباجے بجاکر ماحول کو گرمایا۔

اس موقع پرکارکنوں نے قومی ترانوں پر رقص کیا اور پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے

پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ نےمیڈیا کےنمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ملک کا بچہ بچہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےکےلیے ہمہ وقت تیارہےانہوں نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

حلیم عادل شیخ نےکہا کہ ملک کے دفاع کی خاطر ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر ایم پی اے دعا بھٹو کے علاوہ جان شیرجونیجو، فیض محمد ڈیرو، عظیم گل بجورو، امتیاز شر، طاہر علی راجپوت کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے.