
کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام ) کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کو بہترین
سماجی اور ثقافتی خدمات پر صدر مملکت پاکستان نے قومی ایواڈ " تمغہ امتیاز "سےنوازا ہے۔
محمد احمد شاہ نےمشکل ترین حالات میں بھی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو ایک متحرک ثقافتی ادارے کےطور پر ترقی دے کر اوج کمال پر پہنچایا اور کراچی کے خراب ترین دور میں بھی امن کی بحالی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے شاندار خدمات انجام دیں ۔
ویران اور اجڑی آرٹس کونسل میں اب محمد احمد شاہ کی قیادت میں ایک سال کے دوران ایک ہزار سے زائد ثقافتی اور علمی پروگرام، ورکشاپ،کانفرنس اورفیسٹول منعقد ہو رہےہیں،مگرعالمی اردو کانفرنس آرٹس کونسل کابہترین برانڈ بن چکی۔
صدر مملکت کی جانب سے انہیں یہ قومی ایوارڈ 23 مارچ 2019ء کو دیا جائے گا ۔














