
میرپورخاص (رپورٹ: محمد ناصر اقبال) حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے
تعلیمی بورڈز کو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے فیصلے کے خلاف تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ملازمین اور ایپکا کی جانب سے جاری احتجاج 25ویں روز میں داخل ہوگیا۔
پریس کلب کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں ایپکا کے صوبائی جنرل سیکریٹری اشرف خان بوزئی سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت. حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے فیصلے کے خلاف تعلیمی بورڈ کے ملازمین اور ایپکا رہنماؤں نے بورڈ آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاج کیا .
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ریگولیٹری اتھارٹی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں ایپکا کے صوبائی جنرل سیکریٹری اشر ف خان بوزئی،ضلعی صدر بچل وسان،گسٹا نوابشاھ کے جنرل سیکریٹری دلدار حسین غوری، میر محمد پالاری،ارشد زبیر، نعمان راجپوت اور علی شان شاھ نے کہا کہ حکومت تعلیمی بورڈز پر ریگولیٹری اتھارٹی کا کالا قانون نافذ کرکے شب خون مارنے جا رہی ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے لاڈلے اور کرپشن کے بے تاج بادشاھ ڈاکٹرعاصم کو خوش کرنے کے لئے یہ اقدام کر نے جا رہی ہے لیکن ہم حکومت اس اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے مظاہرین نے 25 مارچ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔




































