الخدمت خواتین کے "سب رنگ" ویلکم رمضان فیسٹیول کی "تقریب رونمائی

کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام )الخدمت خواتین کراچی کے تحت "سب رنگ" ویلکم رمضان فیسٹیول کیلئے"تقریب رونمائی" الخدمت ہیڈ آفس میں ہوئی،جس میں

خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے صدر الخدمت خواتین کراچی منور اخلاص نے کہا کہ مستحقین کو خود کفیل بنانا الخدمت کا اولین مقصد ہے اس کے لئے خواتین کو ہنر سکھانے اورانہیں باعزت روزگارفراہم کرنے کیلئے الخدمت خواتین گزشتہ 5دہائیوں سے فریضہ انجام دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "سب رنگ " فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس مو قع پر خواتین نے سب رنگ فیسٹیول کے کوپن حاصل کیے ۔

خواتین اور بچوں کے لئے سب رنگ ویلکم رمضان فیسٹیول 6 اپریل 2019 کو ٹیپو سلطان ہال میں منعقد کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ الخدمت خواتین 7کمیونٹی سروسز،10انڈسٹریل ہومز اور4کاٹیج انڈسٹر یز میں معاشی طورپر کمزور خواتین کیلئے کام کررہی ہیں۔