
لاہور(رنگ نو ڈاٹ کام) ڈی آئی جی پاکستان ریلوے پولیس اظہررشید نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ہم اپنے تمام پولیس اسٹاف کی سماعت کاٹیسٹ کروائیں
گے۔یہ بات انہوں نے تاج ویلفیئرٹرسٹ اور ’سنوبولو‘ کے چیئرمین آڈیالاجسٹ شاہداخترراجپوت کی سربراہی میں ٹرسٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی۔ اس موقع پرشاہد اخترراجپوت نے انہیں پاکستان میں ہرعمر کے لوگوں کی سماعت سےمتعلق مسائل،اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات اور اپنے ادارے کی کاوشوں اور خدمات کے بارے میں بتایا۔
ملاقات میں آڈیالاجسٹ نزہت شاہداور لاہور سے ٹرسٹ کے ارکان سرفراز احمد،زاہد اورریشم بھی موجود تھے۔














