
شجاع آباد(رپورٹ:ارشد مجید بدر) تحصیل شجاع آباد اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عالمی ٹی بی ڈے کے موقع پر نجی کالج میں سیمینار منعقد
ہوا۔سیمینارسےخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق احمد قریشی چیئر مین بلدیہ نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے،اس کی بروقت تشخیص کراکے علاج شروع کیاتواس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹراحمد خلیل سرجن آرتھوپیڈک ٹی ایچ کیو،ڈاکٹرادریس بھٹی ڈپٹی ایم ایس نے کہا ہڈیوں میں بخار کا ہونا اور تھوک کےذریعے خون آنا مرض کی علامات ہیں،علامات ظاہر ہوں توایس صورت میں فوری طورپراپنا بلغم چیک کرایاجائےاورڈاکٹر سےرجوع کیا جائےتاکہ مریض کا علاج کیاجا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مرض میں مبتلا فرد کا علاج 6 ماہ یا 9 ماہ تک جاری رہتا ہے۔ باقاعدگی سے علاج کرنے سے مرض ختم ہوجاتا ہے ۔
اس موقع پر منصور خان چاکرانی ، حافظ کامران ، دلشاد خان، رانا نبی شیر نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں ملک مشتاق ، ملک رضوان، رانا ذوالفقار ، رانا لئیق ، فرحان ، سرور چشتی و دیگر موجود تھے۔




































