
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) الخدمت کے تحت پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینارجامعہ کراچی کے برائے ماحولیات میں منعقد ہوا،بعد ازاں آگہی واک منعقد کی
گئی۔واک کی قیادت ڈائریکٹر کلین واٹر پروجیکٹ قاضی سید صدر الدین نے کی ۔ریلی میں اساتذہ ،طلبہ اورالخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پانی دنیا بھر کا مسئلہ ہے تاہم اس کے ضیا ع کو روکنا ہو گا۔پاکستان میں کروڑوں افراد کو پانی کی کمی کا سامنا ہے ،جب کہ آلودہ پانی بھی انسانی زندگی کیلئے خطرہ بن چکا ہے ۔ملک میں ہزاروں افراد ہیپا ٹائٹس و پیٹ کے امراض کا شکا ر ہوجاتے ہیں،
قاضی سید صدر الد ین نے کہا کہ پانی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔اس کے بغیر زندگی ناممکن ہے ہمیں اس کی قدر کرتے ہو ئے اسے بچانا ہو گا۔سیمینار کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں شعورو آگہی کا فروغ ہے۔
انہوں نے بتایا کی کہ الخدمت ملک بھر میں صاف پانی کے منصو بے پر کام کر رہی ہے ۔ملک بھر میں پانی کے 8500سے زائد منصوبے کام کررہے ہیں، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 41 واٹرفلٹریشن پلانٹس لوگوں کو صاف پانی مہیا کررہے ہیں ۔
قاضی سید صدر الدین نے کہا کہ الخدمت کے ان پروجیکٹ سے صرف کراچی میں سالانہ ایک کروڑ سے زائدافراد استفادہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت اپنے صاف پانی کے منصوبے کادائرہ مزید وسیع کرے گی۔














