
ملتان (رپورٹ:محمد طلحہٰ صدیقی ) ایمپلائز یونین پی ایچ اے نے ریفرنڈم میں میدان مارلیا،45 ووٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ۔
پی ایچ اے میں سی بی اے یونین کیلئے گزشتہ روز ریفرنڈم شاہ شمس پارک میں منعقدہوا،جس میں ایمپلائز یونین نے گلاب کے پھول ، باغبان اتحاد پیپلز یونٹی نےجھنڈا، ورکرز یونین نے شمع، ایمپلائز ویلفیئر یونین نے شاہین کے انتخابی نشان پر حصہ لیا۔
اس موقع پر 679 ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ایمپلائز یونین نے 360 ووٹ لے کر ریفرنڈم اپنے نام کر لیا،باغبان اتحاد نے سخت مقابلہ کیا اور 315 ووٹ حاصل کئے۔

ورکرزیونین کو کوئی ووٹ نہیں ملا ۔ایمپلائز ویلفیئر یونین کو ایک ووٹ ملا جبکہ 3 ووٹ مسترد ہوئے،ایمپلائزیونین نےسب سےزیادہ ووٹ حاصل کرکے سی بی اے یونین کا درجہ حاصل کرلیا۔ اسی طرح غفا رشاہد صدر،افسر خلیل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ پورا پینل کامیاب ہوگیا ۔
غفار شاہد اور افسر خلیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو کنٹریکٹ دلانے کیلئے بھر پور جدوجہد کریں گے ۔














