لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا کام تیزکردیا،امام الدین شوقین

ٹنڈوآدم ( رپورٹ :سلمان غوری  )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء  پٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع سانگھڑکےچئرمین سینیٹرملک امام الدین

شوقین نے کہا ہے کہ ضلع سانگھڑ کے چھ تعلقوں کے پسماندہ علاقوں  کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم این ڈی ایف پاکستان کی جانب سے ہنرمند خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور ٹنڈوآدم،شہدادپور،بیرانی،سانگھڑ کےمختلف وفود اور گاؤں غازی خان کاتیارکے دورے کے موقع پر لوگوں سےگفتگو میں کیا۔

سینیٹرملک امام الدین شوقین نے کہا کہ پارٹی کو چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے  مطابق غربت بیروزگاری کے خاتمے، تعلیم و صحت کی فراہمی، امن و امان کی بحالی کیلئے کام سرانجام دیئے جارہے ہیں اس حوالے سے پٹرولیم سوشل ڈوولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے پہلے فیز میں ان پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نےخستہ حال گاؤں غازی خان کاتیار میں گزشتہ 15 سالوں سے بند اسکول پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس گاؤں میں PSDC فنڈ کے تحت کام کروانے کا کہا انہوں نے کہا ہے شہدادپور ، ٹنڈوآدم، کھپرو، سانگھڑ، جام نواز علی و سنجھورو میں پینے کے صاف پانی کے پچاس سے زائد آر او پلانٹ نصب کیئے جارہے ہیں جبکہ  تعلقہ ہسپتالوں میں جدید ایمبولینس سروس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ حکومت کےخصوصی تعاون سے کاٹن بیلٹ ایریا میں جدید سازو سامان سے لیس فائربرگیڈ کی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

 ملک امام الدین شوقین  نے میری کوشش ہے کہ میں سیاست سے بالاتر ہوکر سماجی خدمات سرانجام دوں اور اس سلسلے میں مونسپل کمیٹیوں ، ڈسٹرکٹ کونسل، ٹائون و یونین کونسلز کے نمائندوں کی مشاورت سے فلاحی کام سرانجام دوں میری پارٹی قیادت نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے۔