میرپورخاص بورڈکے تحت انٹرمیڈیڈ یٹ کےامتحانات

ٹنڈوآدم (  رپورٹ: سلمان غوری) میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے فرسٹ ایئر اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019  آج سے شروع ہونگے ۔

امتحانی سینٹر پر موبائل فون لانے پر مکمل پابندی ہوگی ۔میرپورخاص ثانوی وہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں .تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ناظم امتحانات میرپورخاص بورڈ انجینئر انور علیم خانزادہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت چار اضلاع  میرپورخاص،  سانگھڑ،  عمرکوٹ اور تھرپارکر میں نویں اور دسویں جماعت کے کامیاب امتحان کے  انعقاد کے بعد اب فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحانات میں مزید بھتری لائی جارہی ہے، نقل کے رحجان کو سخت سے سخت ترین پالیسی کے تحت مکمل خاتمہ کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ 18  اپریل سے امتحانات شروع ہونگے  اور  29 اپریل کو ختم ہوجائیں گے . چاروں اضلاع میں 72 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں 24 امتحانی سینٹرز میرپورخاص، ضلع عمرکوٹ میں  15،  تھرپارکر کے 10 اور سانگھڑ  میں 23 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں.  کل 53265 امیدوار فرسٹ ایئر اور انٹر میں حصہ لے رہے ہیں جس میں فرسٹ ایئر میں 18266 بچے  اور 7979 بچیاں  جبکہ انٹر میں 18185 بچے  اور 8538 بچیوں سمیت گزشتہ سال مختلف پیپرز میں فیل ہونے والے بچے اور بچیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

.ناظم امتحانات نے کہا کہ چیئرمن تعلیمی بورڈ میرپورخاص پروفیسر برکت حیدری سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی اور انکی سربراہی میں کل سے شروع ہونے والے امتحانات کے حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں یہ طے ہوا ہے کہ اس سال فرسٹ ایئر انٹر کے امتحانات کو نقل فری امتحان بنایا جائے گا۔