ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا اجلاس ،سیمینار کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا خصوصی اجلاس صدر انتخاب عالم سوری کی صدارت میں منعقد ہوا،

اجلاس میں ، جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر، جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق خان، پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی اور سماجی رہنما شفیق اللہ اسماعیل ودیگر نے شرکت کی ،

 اجلاس میں روڈسیفٹی مہم کے سلسلے میں جمعہ 19 اپریل کو منعقد کیے جانے والے سیمینارکی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور سیمینار کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،اجلاس کو بتایا گیا کہ سیمینارٹریفک حادثات ،اسباب اور سدبات کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے،اجلاس میں سیمینار کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

 اس موقع پر ا نتخاب عالم سوری نے کہا کہ سیمینار میں تمام مکتبہ فکر کے افراد کو مدعو کیا گیاہے ،سیمینار روڈ سیفٹی مہم کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد روڈحادثات سے بچاو ¿ کیلئے معاشرہ میں شعوروآگہی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر یوں کو ھادثات ست بچانے کیلئے ہیو من رائٹس نیٹ ورک  اپنا کردار ادا کرے گی ۔