
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )دارلصحت اسپتال میں غلط علا ج سے مفلوج ہونےوالی بچی کےاہل خانہ اورشہریوں نے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا اورحکومت سے نجی اسپتال
کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔منگل کی شب کیے جانے والے مظاہرہ میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اوراسپتال کے خلا ف نعرے لگا رہے تھے۔جبکہ پلے کارڈز پر ‘‘زندہ لائیں گے،مردہ لے جائیں گے’’ جیسے نعرے درج تھے۔
متاثرہ بچی نشوا کے والدین اورشہریوں کا کہنا تھا اسپتال کوفوری بند کیا جائے،ادھر مجسٹریٹ شرقی نے اسپتال میں 9 ماہ کی بچی نشوا کوغلط انجکشن لگانے کے الزام میں گرفتار ملازم معیزکو20اپریل تک جسمانی ریمانڈپرشاہراہ فیصل پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نےمنگل کو نیشنل لیا قت اسپتال کا دورہ اوربچی کے والدین اور ڈاکٹروں سے اس کی کیفیت دریافت کی۔





































