میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کی جبری برطرفیوں پرافسوس ہے،انیس قائم خانی

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )پاک سر زمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی نے کہاہے کہ میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کی جبری برطرفیوں پر مذمت کرتے ہیں۔ پی ایس پی اپنے

صحافی دوستوں کے ساتھ ہے اورہرفورم پر صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ میڈیا مالکان ورکرز کوبرطرف کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر بندکرے ۔

نیوزایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کیاان کا کہنا تھا کہ عمیر علی انجم نیوز ایکشن کمیٹی کے فورم سے اپنی کمیونٹی کے لیے جس طرح کام  کررہے ہیں، اس پران کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

انیس قائم خانی نے کہا کہ مجھے اُمید ہے ان کی جدوجہدرنگ لائے گی ،اس موقع پرنیوزایکشن کمیٹی کے کنوینر نے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کاصحافیوں کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ دینے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔