آئل ٹینکرز حادثات اوگراقانون 2009پر عمل نہ ہونےکا نتیجہ ہیں ،ہیومن رائٹس نیٹ ورک

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک نےروڈ سیفٹی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ ملک میں

آئل ٹینکر کے حادثات اوگرا حفاظتی قانون 2009 پر عملدرآمد نہ ہونے کا نتیجہ ہیں، اس قانون پر عمل درآمد کروایا جاتا تو سانحہ احمد پور شرقیہ سانحہ اور اس جیسے سیکڑوں حادثات پیش نہ آتے، قرارداد میں کہا کیا کہ احمد پور شرقیہ کے سانحہ میں 300 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد تمام آئل ٹینکرز کو اوگرا قانون کے مطابق بنانے کیلئے دو سال کا وقت دیا گیا تھا، تاہم 2 سال گزرنے کے بعد بھی اوگرا قانون پر عملدرآمدنہیں ہوسکا اور آئل ٹینکرز کواوگرا معیار کے مطابق نہیں بنایا جاسکا، سیمینار ، جنرل سیکریٹری ایچ آر این شہزاد مظہر اور جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق خان نے بھی خطاب کیا.

قراردار میں مزید کہا گیا کہ اوگرا کے حفاظتی قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے خدانخواستہ احمد پور شرقیہ جیسے مزید واقعات پیش آنے کا خدشہ ہے، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اوگرا قانون 2009 پرعمل نہ کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قانون پر فوری عملدرآمد کرواتے ہوئے ممکنہ حادثات کے امکانات کو ختم کرنے کے اقدامات کرے اور جو آئل ٹینکر معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں پر بھاری جرمانےعائد کرنے یا انہیں تیل کی فراہمی بند کی جائے، رضوان جعفر نے کہا کہ حادثات کو روکنا ہوگا، شہزاد مظہر نےکہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ور ک لوگوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعوروا?گہی کی مہم چلارہی ہے،لوگوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئےتدابیراختیار کرنا ہوں گی، طارق خان نے کہا کہ اوگرا چیئرپرسن کو اوگرا2009 کے قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے خط متاثرین احمد پور شرقیہ کی درخواست پر لکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قانو ن پر عملدرآمدنہ ہوا تو ہم صدر وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی وصوبائی اسمبلی و دیگر حکام کو خطوط لکھیں گے اوران کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائیں گے۔ اور عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔