گیس کی قیمتیں بڑھیں توعوام شدید مشکلات کا شکارہوں گے،ہیومن رائٹس نیٹ ورک

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدرانتخاب عالم سوری جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر،خالد جمال

،پرویز سلیمان نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں بڑھا ئی گئیں تو عوام شدید مشکلات کا شکار ہوں گے ۔وزیراعظم عمران خان گیس کی قیمتوں میں اضافے کوروک دیں۔سحروافطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی مگر گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے جو زیادتی ہے

۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزاپنے مشترکہ بیان میں کہی۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی عروج پر ہے ۔غریب آدمی کا قوت خرید ختم ہوگئی ہے ،بجلی وگیس کے نرخ پہلے بھی بڑھا ئے جا چکے ہیں مگر پھر گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے اوگرا کی جانب سے سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جا چکی ہے۔

انتخاب عالم سوری ،شہزاد مظہر نے کہا شہر کے مختلف علاقوں میں عین سحری وافطاری کے وقت گیس کی بندش کاسامنا ہے جس سے سحری افطاری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ عوام کی سہولیات جو انہیں باآسانی اور کم نرخوں پر دستیاب ہونی چاہئیں اب عوام کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں ،یہ تشویش ناک بات ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیں گیس کے قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے گیس کی بلا تعطل فرایمی کے احکامات جاری کریں ۔