عیدالفطرقریب:کراچی والوں نےمارکیٹوں کارخ کرلیا،مہنگائی کاشکوہ

کراچی (رپورٹ:یاسمین صدیقی )عیدالفطرکےقریب آتےہی کراچی کی مارکیٹوں میں رش بڑھ گیاہے،خواتین

بچےاورنوجوانوں نےبازاروں کارخ کرلیا،مارکیٹوں میں  آنے والےخریداروں نےعید کیلئے خریدی جانےوالی اشیاکےمہنگاہونےجبکہ دکانداروں نےڈالرکی اونچی اڑان کاشکوہ کیاہے۔

رنگ نو ڈاٹ کام کےمطابق کراچی کی مارکیٹوں صدرکےبوہری بازار،زینب مارکیٹ،کورنگی 6نمبر،بابرمارکیٹ لانڈھی،حیدری مارکیٹ،ناگن چورنگی کے اطراف قائم مارکیٹوں،شاہ فیصل میں شمع سینٹر،لیاقت مارکیٹ ملیر،گلستان جوہرکی مارکیٹوں کے ساتھ شہر کے بڑے سپراسٹورزامتیاز،چیزاپ،لکی ون اورملینیم مارکیٹ  میں بھی خریداروں کارش بڑھ گیا ہے،جہاں بچے،خواتین اورنوجوان عیدالفطرکیلئےکپڑوں ،مصنوعی جیولری،جوتے،میک اپ کاسامان ،چوڑیوں سمیت دیگراشیا خرنےکیلئےآرہے ہیں۔

لڑکےنئےڈیزائن کےجوتوں اورلڑکیاں اپنے پسندیدہ ملبوسات میں دلچسپی لےرہی ہیں تو خواتین  میک اپ اورخوبصورت نظرآنےکیلئے زیب وزینت کی اشیا پسند کررہی ہیں۔ مارکیٹوں میں آنے والی ایک خاتون ثریاعقیل نےکاکہنا تھا کہ لوگ ماہ مقدس میں روزےرکھ کراورعبادت میں مشغول رہنےکےبعد عیدالفطراچھی طرح مناناچاہتےہیں،لیکن ساری خوشیاں اس وقت ختم ہوجاتی ہیں جب مارکیٹ میں آکرمہنگےداموں اشیاخریدنی پڑتی ہیں۔

ایک اورخاتون صباکامران نےکہا کہ نئی حکومت میں مہنگائی عروج پرہے،سمجھ سے باہرہےکہ کم آمدن والےلوگ کیاکریں گے،ملبوسات کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی ہیں، عید منانا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔

شہری عقیل احمد خان نےکہا کہ دکاندارڈالرمہنگاہونےکارونارو کرگاہکوں کورام کرنے کی کوشش کررہےہیں جو زیادتی ہے،چھوٹے بچے کا 600والا سوٹ اس وقت 1500 تک کا مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی مہنگائی روکنےکیلئے کچھ نہیں کیا ،عوام کوریلیف دیا جانا چاہیےتھا۔

شازل احمد نے کہاکہ مارکیٹ میں ہر چیز مہنگی ہے جوتے خریے ہیں،500میں ملنے والا جوتا اب 800سے 1000 روپے تک کا مل رہا ہے۔لوگ عید کی تیاری کیسے کریں ،یہاں ہر چیز مہنگی ہے۔

ادھردکانداروں کا کہنا ہےکہ ڈالراونچی اڑان پر ہے،ہمیں مہنگی اشیا ملتی ہیں توہمیں اسی حساب سےاشیا بیچنی پڑتی ہیں،اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔