کراچی کے عوام سے وزیراعظم عمران خان کا اظہارتشکر

کراچی(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 24کروڑ روپے کا چندہ دینے پر کراچی کےعوام سے اظہارِ تشکر

کیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا  شوکت خانم ہسپتال کے فنڈریزنگ افطار میں کراچی کے عوام نے 24 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

قوم کی سخاوت کبھی میرے لیے حیران کن نہیں رہی۔ انشااللہ جلد رقم اکٹھی کر کے قرضے ادا کردیں گے۔