
۔کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری،جوائنٹ سیکریٹری ذبیح اللہ قریشی
نے اپنے مشترکہ بیان میںاورنگی ٹاؤن پولیس کورشوت دے کر رہا ہونے والے ڈاکو کی فائرنگ دکاندار کی موت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کومعاشرے کا بڑا المیہ قرار دیا ہے ۔انتخاب عالم سوری اور ذبیح اللہ قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کارشوت لیکر ملزمان کو چھوڑنا انصاف کے قتل کی بدترین مثال ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بازار پولیس کی جانب سے مبینہ طورپر رشوت لے کر چھوڑے گئے ڈاکونے دکاندار کو قتل کردیا ،ڈاکوؤں کو دکانداراوراس کے بیٹوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا ،جو رشوت دے کر باہرآئے اور یہ افسوس ناک واقعہ رونما ہوگیا ۔واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
انتخاب عالم سوری اور ذبیح اللہ قریشی نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے دعوؤں کی نفی ہے ،انہوں نے آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف اورمیڈیا سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیں ۔
مقتول دکاندار کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے اوررشوت خوری میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کرکڑی سزادی جائے.





































