
کراچی (رپورٹ: راشد فاروق )نئی کراچی کالااسکول کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کے بحران کے خلاف شدید احتجاجی
مظاہر ہ کیا مظاہرین نے ٹائرجلاکر سڑؑک بلاک کردی ۔
نئی کراچی کالااسکول کے اطراف کے مکین کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم اورپانی کا بحران ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
علاقہ مکینوں نے رنگ نو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گھنٹوں بجلی کی بندش سے اذیت کا شکار ہیں ،کے الیکٹرک ہمارا امتحان لے رہی ہے،جبکہ واٹربورڈ نے پانی کا بحران پیدا کرکے مزید عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔
مکینوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صورتحال کا نوٹس کے کر ہمیں اذیت سے نجات دلائے۔ادھر کے الیکڑک کا کہنا ہے کہ شہر میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،بجلی کی بندش کی وجہ مرمتی کام ہیں ۔
ادھر مظاہرے سے ٹریفک معطل ہوگئی ،پولیس نےموقع پر پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی اورسڑک ٹریفک کیلئے کھول دی ۔














