
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے تھرپاکر میں 6بچوں کی اموات پر
تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپاکر میں اموات کا سلسلہ رکا نہ اسے روکنے کیلئے اقدامات کیے گئے،بچوں کی مسلسل اموات المیہ پے ۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھرپارکرمیں کئی سال سے غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے،مٹھی اسپتال میں ادویہ ہیں نہ علاج کی دوسری سہولتیں ۔اسپتال میں آنے والےافراد مشکلات کا شکا رہیں اور اپنے بچوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ رواں ماہ میں اب تک 29بچے دم توڑ چکے ہیں جبکہ رواں سال موت کے منہ میں جانے والے بچوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ تھرپارکر میں بچوں مسلسل اموات معاشرتی المیہ ہے۔
انتخاب عالم سوری نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ تھرپارکرمیں نیوٹریشن پروگرام کو موثر بنایا جائے،لوگوں کو بچوں کی صحت سے متعلق ہنگامی آگہی پروگرام شروع کیا جائے اوراسپتالوں میں صحت کی سہولتیں پہنچا ئی جائیں۔





































