شہرکے برساتی نالوں کی فوری صفائی کی جائے،رحمت بھائی

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا کہ نئی کراچی سمیت شہرکے میں برساتی نالوں کی فوری

صفائی کی جائے،مون سون کے موسم اور بارشوں کے امکانات کے باوجو شہر میں نالوں کی صفائی تاحال نہیں ہوسکی

۔یہ بات انہوں نے اپنےایک بیان میں کہی،رحمت بھائی کا کہنا تھا کہ نئی کراچی میں کئی مقامات پر نالوں کی صفائی کے نام پر شہریوں سے مذاق کیا گیا،چند نالوں سے گندگی نکال کرسڑک پر ہے ڈال دی گئی جو بعد میں سڑک پر پھیل گئی ہے۔نالوں کی صفائی کیلئے آنے والے عملے نے اسے ٹھکانے نہیں لگا یا۔صورتحال سے امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی کراچی سمیت شہر بھر میں پانی کے بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل نہیں کیا جارہا،شہر بھر میں واٹرٹینکر کو پانی دستیاب ہے شہریوں کو میسر نہیں۔

 

رحمت بھائی نےوزیر اعلیٰ سندھ،وزیربلدیات سندھ اور ڈائر واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا کہ نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کریں اور شہریو ں کا بلا تعطل فراہم کیا جائے۔