
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے حیدرآباد کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی
جناح ایکسپریس کے حادثے اورڈرائیور سمیت 3افراد کی اموات اور کئی افرادکی زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
انتخاب عالم سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرینوں کے مسلسل حادثات نے ٹرینوں کے مسافروں کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے ۔ٹرینوں نے یومیہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد پریشانی اورخوف میں مبتلا ہیں ،جبکہ ٹرینوں کی تاخیر بھی شدید گرمی میں اذیت کا باعث بنی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نئے وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں ریلوے نظام میں کو ئی بہتری محسوس نہیں کی جاسکی اوران کی وزارت پر موجودگی کے باوجو د ریلوے حاثات کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 40سے زائدحادثات رونما ہوچکے ہیں ،لیکن کسی حادثات کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں آسکیں ۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ وزیرریلوے کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کی حیدرآباد ٹرین حادثے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اورذمہ داروں کا تعین کیا جائے اورٹرینوں کے حادثات روکنے کے اقدامات کیے جائیں ۔





































