
کراچی (رپورٹ:راشد فاروق )نئی کراچی میں ڈاکوؤں کی سبزی منڈی میں جانےوالوں سے لوٹ مارکی واردات،پولیس کاگشت ،کارروائی نہیں کی۔
واقعہ نئی کراچی کےعلاقےکالااسکول تاڈیکا موڑ پر پیش آیا جہاں صبح سویرے ناکہ لگا کر گاڑیوں میں سوارسبزی منڈی جانےوالےافراد کو سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔
ملزمان نے سے اطمینان سے لوٹ مارکی ،علاقے میں تھانہ بلال ٹاؤن کی پولیس گشت پر تھی اور لوٹ مار کے واردات کے مقام سے قریب تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی ،علاقہ مکینوں نے حکام سے اسٹریٹ کرائم کی واداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔





































