ایچ آر این مہنگائی کیخلاف سول سوسائٹی کو متحد کرے گی،انتخاب عالم سوری

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت عید ملن تقریب منعقد کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک انسانی حقو ق کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ،ایچ آراین نےپانی،بجلی،گیس ودیگر مسائل پر آواز اٹھائی ،مہنگائی کیخلاف بھی سول سوسائٹی کو متحد کریں گے ۔

عید ملن تقریب میں جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر ،شفیق اللہ اسماعیل انجینئر وسیم ،رفعت ایڈووکیٹ،ارشد خان ،عابد سہگل،محمد اویس،حاجی شریف ،محمد اشفاق،پرویز سلیمان،نعیم عالم ودیگر نے شرکت کی۔

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق تمام مسائل ایچ آراین کا موضوع ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایچ آراین کراچی میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعور آگہی بیدار کررہی ہے اور اس کیلئے خصوصی مہم بھی چلائی گئی ،جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جہاں سگنلز نہیں تھے وہاں ٹریفک کے نشانات آویزاں کیے گئے ،تاکہ حادثات سے بچا جاسکے،لوگوں کو حادثات سے بچنے کیلئے آگاہی فراہم کی گئی۔

شہزاد مظہر نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک سے جڑے تمام ارکان وعہدے داران کی خدمات قابل قدر ہیں ،وہ مبارک باد کے بھی مستحق ہیں کہ ہر ایشو پرتوانا آواز بن کر ابھرتے ہیں۔

شفیق اللہ اسماعیل نے کہا کہ ایچ آر این انسانی حقوق کے حوالے سے بھرپورجدوجہد کی ہے اوریہ کاوشیں جاری رہیں ۔