ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا اوپن ڈائیلاگ فورم بعنوان ” کراچی رائٹس“ آج ہو گا

 کراچی ( نگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے تحت اوپن ڈائیلاگ فورم بعنوان ” کراچی رائٹس “آج بتاریخ 28جون 2018

بروز جمعہ ،شام 7بجے،بمقام ادارہ نورحق منعقد ہوگا ۔ فورم میں سول سوسائٹی،طلبہ ،خواتین وحضرات شرکت کریں گے۔

ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر صدرانتخاب عالم سوری کا کہنا ہے کہ فورم میں کراچی کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اوراس کے غصب شدہ حقو ق کے حصول سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فورم میں شرکت کیلئے سول سوسائٹی اورطلبہ کو سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔فورم میں سیکریٹری شہزادمظہر، جوائنٹ سیکریٹری خالد جمال اورطارق خان بھی شرکت کریں گے۔