انتخاب عالم کاسراج الحق سے رابطہ

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کےصدر انتخاب عالم سوری کا امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق بات چیت کی۔

انتخاب عالم سوری نےگفتگو میں جماعت اسلامی کی ڈاکٹرعافیہ صدیقی  رہائی کےلیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیااوران کی وطن واپسی تک جدوجہدجاری رکھنے کی درخواست کی ۔

اس موقع پر انتخاب عالم سوری نے سراج الحق کے بیان کہ عمران خان اپنے دورہ امریکا سے واپسی پر ڈاکٹر عافیہ کو ساتھ پاکستان لائیں میں ایئر پورٹ پران کاخود استقبال کروں گا کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 22جولا ئی کوامریکا جارہے ہیں،لہٰذ اڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے انہیں قائل کیا جائے تا کہ وہ انتخابات سے قبل قو م کی بیٹی کو وطن واپس لانے کا کیا گیا وعدہ پورا کریں ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ہم ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں ،عمران خان اپنے دورہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں اور قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں ۔انہوں نے انتخاب عالم سوری کو معاملے پراپنا بھرپورکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔