کراچی میں ہیلمٹ مہم جاری

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ مہم تاحال جاری ہے،18 لاکھ سے زائد جرمانے عائدکیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نےجاری اعلامیے میں کہا ہےکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف

شہر میں دسویں روز بھی مہم جاری رہی۔

 

 اس دوران مجموعی طور پر 11ہزار 144چالان کاٹے گئے،چالان کی مد میں 16لاکھ 71ہزار 600روپے بطور جرمانہ وصول کیے گئے۔